لاہور،15ستمبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بہاولپور اورملتان میں سول سیکرٹریٹ بلڈنگ کے ماڈلزکی منظوری دے دی ہے ،پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دونوں سیکرٹریٹ کے ماڈل تیار کیے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ ساؤتھ پنجاب بہاولپور اورسول سیکرٹریٹ ساؤتھ پنجاب ملتان کو جدید ترین طرز پر تعمیر کیا جائیگا، جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کھوکھلے نعروں پر نہیں عملی اقدام پر یقین رکھتی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے دونوں سیکرٹریٹ کے منصوبوں کا سنگ بنیاد جلد رکھاجائے گا،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جنوبی پنجاب میں پہلی بارترقی کانیا دور شروع ہوا ہے۔