عارف والا ، 15 ستمبر(اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی اور تھانہ قبولہ پولیس نے مضر صحت دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ دو افراد کو حراست میں لے کر ایک ہزار لیٹر سے زائد مضر صحت تیار دودھ پکڑ لیا ۔
ای اور کارروائی میں نواحی گاؤں 37/ ای بی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیکٹری سے کیمیکل کاسٹک سوڈا سمیت دیگر آلات کو قبضہ میں لے لیا جبکہ مضر صحت دودھ کو ضائع کر دیا گیا ، ملزمان مضر صحت دودھ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں سپلائی کرتے ہیں۔
تھانہ قبولہ پولیس نے مضر صحت دودھ بنانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔