دیپالیور،15 ستمبر(اے پی پی ): محکمہ زراعت پلانٹ پروٹیکشن کے اسٹنٹ ڈائریکٹر ملک ایوب نے پولیس پارٹی کے ہمراہ عبداللہ بستی میں کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر جعلی ادویات بر آمد کر لی ۔ کارروائی کے دوران لاکھوں روپے کی جعلی ادویات برآمد کیں جبکہ مالک شبیر موقع سے فرار ہوگیا اور ایک ملازم کو گرفتار کرلیا گیا ۔