اسٹیج منیجر   کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں  روزانہ رپورٹ پیش کریں؛ ایگزیکٹو ڈائریکٹرالحمرا ثمن رائے

79

لاہور، 15ستمبر(اے پی پی): ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے کی زیر صدارت تھیٹر ڈراموں میں ایس او پیز پرعمل درآمد کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا نے اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر ڈرامہ بند کر دیا جائے گا۔ انھوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیج منیجر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں  روزانہ رپورٹ پیش کریں اور ماسک کے بغیر تھیٹر میں داخلے کی اجازت نہ ہوگی۔