پشاور، 15ستمبر(اے پی پی): وزیر تعلیم خیبرپختونخوا اکبر ایوب خان نے آج سیکرٹری ایجوکیشن ندیم اسلم چوہدری اور ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم کے ہمراہ پشاور کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور اسکولوں میں ایس او پیز کی چیکنگ کی اور طلباء کے ساتھ ملے۔
اس موقع پر وزیر تعلیم اور ایجوکیشن حکام نے سکول سربراہان اور طلباء کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کئے۔
وزیر تعلیم نے پشاور کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول متھرا، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایریگیشن کالونی اور گورنمنٹ شہید محمد داؤد ہائی سکول متھرا میں ایس او پیز پر عمل درآمد، سکولوں کے انتظامات اور طلباء کو دی جانے والی سہولیات پر سکول انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔