ملتان ، 21 ستمبر (اے پی پی ): گرین کلین ملتان ڈویژن مہم جاری ہے ،ڈویژن بھر میں سڑکوں،چوکوں کی تزین وآرائش، شجرکاری مہم جاری ہے۔ کمشنر ملتان نے مظفرآباد پارک میں پودا لگایا جہاں ممبر صوبائی اسمبلی سلیم لابر، چیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ سایہ دار،پھلدار لوکل اجناس کے تیار درخت لگائے جارہے ہیں ، انہوں نے شہریوں سے گرین کلین ملتان مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل بھی کی اور کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق شجرکاری مہم جاری ہے۔
اس حوالےسے سلیم لابر نے کہا کہ شجرکاری مہم ہمارا قومی فریضہ ہے جبکہ اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ پی ایچ اے تمام پارکوں میں آم کے درخت لگائے گی اور ملتان کی خوبصورتی اور موسم کیلئے پی ایچ اے جنگی بنیادوں پر شجر کاری کر رہی ہے۔
اے پی پی /ملتان/قرۃالعین