پشین ، 23 ستمبر (اے پی پی ): پشتون کلچرڈے کے حوالے سے عسکری پارک میں این وائی او کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں عوام بڑی تعداد میں عوام نےشرکت کی۔ پشتون کلچر ڈے کے حوالے سے شہرکےمختلف مقامات پر تقربیات اور ریلیاں نکالی گئی، پشتون کلچر ڈے کو نہایت ہی جوش وجزبے وشایاں شان طریقےسے منایا گیا۔
تقریب سے این وائی او ضلعی صدر سرور خان ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زندہ قوموں کی پہچان انکی ثقافت ہے، پشتون ثقافت ہماری پہچان ہے اور یہ اپنی ثقافت کی پاسداری کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ہرسال پشتون کلچر ڈے منانے سے ثقافت اور زبان کو فروغ ملے گا، نوجوان نسل کو اپنی مادری زبان اورثقافت سے واقفیت ملی گئی۔ انہوں نے کہاکہ اس ثقافت تقریب کامقصد دنیا بھر کےلوگوں کو پیغام دینا ہے کہ پشتون قوم دہشتگرد نہیں بلکہ ایک پر امن قوم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشتون کلچر پاکستانی ثقافت کے گلدستے کا ایک خوبصورت پھول ہے ،پاکستان کے ہر کونےکے عوام پشتو زبان اور پشتون ثقافت کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاک پشتونوں کا یہ خاصا ہے کہ وہ دنیا کسی بھی یونیورسٹی کالج سے بھی بڑھے ہوں لیکن وہ جب آپس میں ملتے ہیں تو وہ اپنی مادری زبان پشتو میں بات کرتے ہیں ۔
تقریب میں نوجوانوں نے روایتی پگڑیاں پہنیں اور ڈھول کی تھاپ پر علاقائی رقص بھی کیا۔