شہر کی اہم شاہراہوں پر تین ہزار سے زائد تیار درختوں کی شجرکاری مکمل کر  لی  گئی ہے ؛ڈی جی پی ایچ اے ملتان

102

ملتان، 25 ستمبر(اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان ڈاکٹر عابد محمود نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر تین ہزار سے زائد تیار درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی گئی ہے۔ان میں پلکن کا درخت قابل ذکر ہے۔ شجرکاری مہم بھرپور انداز سے جاری ہے جبکہ درختوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار سہو چوک سمیت مختلف گرین بیلٹس اور شاہراہوں کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سہو چوک پر پلکن کے مزید درخت لگا  رہے ہیں۔ پارکوں ،گرین بیلٹس اور روڈ سائیڈز پر بھرپور شجرکاری کر رہے ہیں۔چودہ نمبر میٹرو روٹ،بوسن روڈ،ایل ایم کیوروڈ،نانڈلہ چوک،ناردرن بائی پاس، 4نمبر چونگی،واٹر ورکس روڈ اور دیگر چوکوں پر بھرپور شجرکاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مون سون شجرکاری اور کلین اینڈ گرین مہم بہتر انداز سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ہارٹیکلچر سٹاف اور مالی دن اور رات گرین بیلٹس پر شجرکاری میں مصروف ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔تمام مقامات جہاں شجرکاری کی ضرورت ہے،درخت لگارہے ہیں۔شہر کے اندرونی اور خارجی راستوں پر درختوں کی شجرکاری کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی بھی موجود تھے۔