لیویز فورس کی  کارروائی ،بھاری مقدار میں انڈین اور روسی ساختہ اسلحہ وگولہ بارود برآمد

151

کوہلو،25 ستمبر(اے پی پی ): لیویز فورس نے بلوچستان کو بڑی تخریبی کارروائی سے بچا لیا، تحصیل ماوند کے علاقے تالاب میں تخریب کاروں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں انڈین اور روسی ساختہ اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر کوہلو شیخ نصیراللہ نے رسالدار میجر شیر محمد مری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس نے خفیہ اطلاع پر ماوند کے علاقے تالاب میں تخریب کاروں کے ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاروں کے ٹھکانے سے7 عدد ریموٹ کنٹرول بم ،7 عدد آر پی جی سیون گولے ،8 عدد آر پی جی کے فیوز ،2 عدد اینٹی ٹینک مین ،4 عدد ٹائم بم ،10 عدد اینٹی پرسن بم ،8 عدد ہینڈ گرینڈ ،3 عدد 82 مارٹر گولے ،1 عدد مارٹر گولے ، 1400 روند سکیل روسی کارتوس شامل ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دہشتگرد اسلحہ وگولہ بارود ضلع میں بڑی تخریبی کارروائی میں استعمال کرنا چاہتے تھے جسے بروقت لیویز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے امن دشمن عناصر کی امن وامان خراب کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ تخریب کاروں کی سرکوبی کے لئے لیویز فورس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔