وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس

91

اسلام آباد، 25ستمبر( اےپی پی): وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا میں قومی صحت کارڈ پروگرام کے تحت مستحقین افراد کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیرِ صحت کے پی تیمور سلیم جھگڑا، پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد، متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سیکرٹری صاحبان اور سینئر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ موجودہ دورِ حکومت میں صحت سہولت پروگرام کا دائرہ کار صوبہ پنجاب کے تمام چھتیس اضلاع تک بڑھایا جا چکا ہے۔ اب تک تقریبا 51لاکھ خاندان اس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں۔ پروگرام کے تحت ہر خاندان کو سات لاکھ بیس ہزار روپے تک کی صحت کی سہولیات کا کور فراہم کیا جا رہا ہے۔  وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ  موجودہ دورِ حکومت میں اس پروگرام استفادہ حاصل کرنے والے افراد کی تعداد میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 2020میں اب تک 80389افراد اس سہولت سے استفادہ کر چکے ہیں۔ رجسٹریشن کے حوالے سے بتایا گیا کہ گذشتہ ڈیڑھ ماہ میں ایک لاکھ بیس ہزار خاندانوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے جبکہ اب تک 235ہسپتالوں کو پینل میں شامل کیا جا چکا ہے۔  وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کی جانب سے فراہم کیے جانے والے فیڈ بیک کے مطابق 97.5فیصد افراد نے اس پروگرام پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیاہے۔

  اجلاس میں  صوبہ خیبر پختونخواہ میں قومی صحت کارڈ کی یونیورسل کوریج کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی

اس موقع پر  وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور خصوصاً معاشرے کے کمزور طبقوں کو صحت کی معیاری سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ غریب افراد کو صحت کی سہولیات کی فراہمی اختیاری نہیں بلکہ لازمی ہے۔  وزیرِ اعظم نے وزیرِ صحت پنجاب کو ہدایت کی کہ صوبہ خیبرپختونخوا کی طرز پر ابتدائی طور پر صوبہ پنجاب کے  دو بڑے شہروں میں یونیورسل کوریج کا اجراء کرنے پر غور کیا جائے۔