سکولوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی سامنے آنے پر سکولوں کو فوری سیل کر دیا جائے گا  :ڈاکٹر مراد راس

103

لاہور 25 ستمبر  (اے پی پی): صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے لاہور گرائمر سکول گلبرگ اور بیکن ہاوس سکول وائے بلاک ڈی ایچ اے کے ہنگامی دورے کیے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دونوں سکولوں کو سخت انتباہی نوٹس جاری کیے گیے اور  اگلی بار ان سکولوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی سامنے آنے پر سکولوں کو فوری سیل کر دیا جائے گا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ان مشکل حالات میں غیر ذمہ دارانہ رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے  بچوں اساتذہ کی زندگی سے اہم کچھ نہیں، جو بھی ادارہ جاری کردہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے سے قاصر ہے بند کر دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ  ہنگامی دوروں کا سلسلہ بتدریج جاری رہے گا ۔