ہزاروں  مظاہرین کا پلے کارڈز اٹھا کر یوگا ورزش کے ذریعے احتجاج، بورے  والا کو  ضلع  بنانے  کا  مطالبہ

108

 

بورے  والا، 28 ستمبر (اے پی پی ): ضلع بناؤ تحریک کے حوالہ سے یوگا کونسل کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ کا پہلا منفرد اور پرامن احتجاج کیا گیا جس میں  ہزاروں   بچوں،نوجوانوں اور بوڑھوں نے پلے کارڈز اٹھا کر یوگا ورزش کے ذریعے احتجاج کرتے ہوئے بورے  والا کو  ضلع  بنانے  کا  مطالبہ پیش کیا گیا۔

 اس احتجاج کے شرکاء نہ صرف اپنا مطالبہ پیش کررہے تھے بلکہ ملک بھر کو صحت مندانہ پیغام بھی دے رہے تھے پاکستان میں اپنی نوعیت کے اس پہلے احتجاج میں پاکستان یوگا کونسل کے پیٹرن انچیف ریاض احمد یوگی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بورے والا 15 لاکھ سے زائد آبادی والا پاکستان کا 33واں جبکہ پنجاب کا 13 واں بڑا شہر ہے جسے فوری طور پر ضلع بنا کر ساہیوال ڈویثرن میں شامل کیا جائے۔

 اس احتجاج میں شہر کی تمام تنظیموں کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔