ملتان ،28 ستمبر(اے پی پی ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو محمد طیب خان کی زیرصدارت بچوں میں غذائی قلت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، پروگرام کوآرڈنیٹر حسین شاہ سمیت محکمہ تعلیم،صحت اور قومی تعمیر کے افسران نے بھی شرکت کی ۔
اے ڈی سی ریونیو نے کہا کہ موجودہ حکومت بچوں میں غذائی قلت دور کرنے کے پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں اور کہا کہ 60 بیڈز پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر کے لئے زمین محکمہ صحت کے لئے منتقل کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر کے لئے بجٹ میں فنڈز فراہم کردئے گئے ہیں اور ملتان کے 150 سکولوں میں ڈومیسٹک آر او واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔
اے ڈی سی ریونیو طیب خان نے کہا کہ ان سکولوں کا تعلق تحصیل صدر،شجاع آباد اور جلالپور پیروالا سے کہا کہ ڈومیسٹک واٹر فلٹریشن پلانٹس سکول فنڈز سے قائم کئے جائیں گے،ضلع ملتان کی تمام فلور ملز کو فورٹیفائیڈ آٹا بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع کے 35 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں محفوظ معاشرے کا بہترین حل کہ مائیں اپنے بچوں کو دو سال دودھ پلائیں اور سرکاری سکولوں میں بچوں اور ماوں کو وٹامنز فراہم کئے جارہے ہیں۔