چنیوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری، 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا  گیا

107

 

چنیوٹ، 01 اکتوبر (اے پی پی ): پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں،جواریوں سمیت 259 لیٹر شراب و غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا  گیا۔

گرفتار شدہ  ملزمان میں خالد محمود، عرفان، ظفر، افضل، حنیف شامل ہیں۔کاروائیاں تھانہ سٹی، صدر، لالیاں،محمد والا کے علاقوں میں کی گئیں ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے  گئے  ہیں  جبکہ  مزید تفتیش جاری ہے۔