ملتان ، 03 اکتوبر (اے پی پی ):سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں پولیس لائن آڈیٹوریم میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد کرایا گیا۔
اس موقع پر ریٹائرڈ ایس ایس پی شریف ظفر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور ہمیشہ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھیں۔ چیف ٹریفک آفیسر ہما نصیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پرعمل کروانا ہماری ذمہ داری ہے لیکن تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ٹریفک آگاہی مہم کا حصہ بنیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کا عادی بنایا جا سکے۔
اس موقع پر سماجی کارکن خورشید الزماں خوشحالی کا کہنا تھا کہ طلباو طالبات ہمارا مستقبل ہیں۔ اس کی بہتر تربیت کرنا والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء سے سوال جوب کا سیشن ہوا۔ درست جواب دینے والوں میں ہیلمٹ اور تحائف تقسیم کیے گئے ہیں۔