لاہور، 6 اکتوبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چودھری محمد یونس انصاری اور ایم پی اے چودھری اشرف علی انصاری نے منگل کو یہاں ملاقات کی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، گوجرانوالہ شہر کے مسائل کے حل اور دیگر معاملات پر بات چیت کرتے ہوۓ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا اداروں کے خلاف مذموم مہم چلانے والے عناصر کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں۔اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں ، پاکستانی قوم ایسے عناصر کی پر زورمذمت کرتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 22 کروڑ عوام ایسے شرانگیز بیانیے کو یکسرمسترد کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسے بیانیے کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں ہے۔ – ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو متنازعہ بنانا کسی بھی طور درست نہیں –
انہوں نے کہا کہ وزارت اعلی عوام کی خدمت کے لئے وقف ہے – اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں ، منتخب نمائندوں کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے جبکہ گوجرانوالہ شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔











