لاہور 9 اکتوبر(اے پی پی): وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے لاہور کے مختلف علاقوں کے ہنگامی دورے کیے جہاں انہوں نے حکومت پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈاکٹر مراد راس نے کہا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی تمام مانیٹرنگ ٹیمیں آن گراؤنڈ موجود ہیں، حفاظتی انتظامات کے حوالے سے کسی بھی قسم کی بدانتظامی، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ سکولوں کے دوروں کا مقصد صرف اور صرف ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانا ہے۔