مری میں 08اکتوبر 2005 میں آنے والے خوفناک زلزلے کی یاد میں انٹرنیشنل ڈیزاسٹر ڈے منایا گیا

380

مری، 09 اکتوبر ( اےپی پی): پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری نے 8 اکتوبر 2005  میں آنے والے خوفناک زلزلے کی یاد میں انٹرنیشنل ڈزاسٹر ڈے منایا-

انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری  نے کہا  کہ بروقت حفاظتی تدابیر اختیار کر کے ہی قدرتی آفات اور سانحات سے ہونے والے ناقابل تلافی نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر قدرتی آفات و سانحات میں ہونے والے ناقابل تلافی نقصانات پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئ، اور سانحات سے شہید ہونے والے افراد کے لیئے دعا بھی کی گئی۔ ریسکیو 1122 مری کی کمیونٹی رسپانس ٹیم قدرتی آفات و سانحات سے بچاؤ کی آگاہی مہم کے تحت مری کے سکولز،کالجوں،اور سول سوسائیٹی میں قدرتی آفات و سانحات سے بچاؤ کی آگاہی مہم،لکچر اور سیمینار کرارہے ہیں۔

 مری مال روڈ پر آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا،جس میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں سمیت ریسکیو سکاوٹس،سول سوسائیٹی,سول ڈیفنس اور سیاحوں نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ قدرتی آفات اور سانحات سے بچاؤ کے لیئے ان آگاہی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔