پنجاب ہائی وے پٹرول کا ہر جوان نہ صرف اپنے خاندان بلکہ محکمہ کا بھی قیمتی اثاثہ ہے:زبیدہ پروین

129

ملتان،09  اکتوبر ( اےپی پی): ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق شاہد حنیف ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس پی ایچ پی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں زبیدہ پروین ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن نے اپنے ریجن کے تمام ملازمین کی صحت کے لیے بہترین خوراک ،ورزش اور کھیلوں کی سرگرمیاں سرانجام دینے کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہم اپنے محکمے کے ہر جوان کی صحت و تندرستی کو یقینی بنائیں گے۔ اس سلسلے میں انچارج پوسٹس اور میس سیکرٹری کو ہدایت ہوئی ہے کہ اپنی پوسٹ پر حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین، معیاری اور متوازن کھانے کا انتظام کریں۔ انچارج پوسٹس اپنی پوسٹوں پر پی ٹی ، پریڈ ، ورزش اور مختلف کھیلوں کا انعقاد کریں جنمیں ان ڈور اور آؤٹ ڈور گیمزشامل ہیں جس میں تمام ملازمین کی شمولیت ازحد ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند انسان ہی صحت مند معاشرے کا ضامن ہے  اس سلسلہ میں تمام اضلاع میں مراسلہ جاری کردیا گیا ہےکہ ہر ماہ باڈی ماس کے ذریعے ملازمین کی فٹنس کو چیک کیا جائے گا انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن کے تمام جوان موٹر سائیکل چلاتے  ہوئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں اور اپنی زندگی کو محفوظ بنائیں۔