میرپورخاص ، 11 اکتوبر (اے پی پی): میرپورخاص میں یوتھ افیئرس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کی جانب سے آرٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے تعلیم میں آگے بڑھنا تبدیلی کے عنوان سے نجی ہوٹل میں سیمینار منعقد کیا گیا،جس میں تمام نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کے آپ کو اپنے کیریئر کے بارے میں میٹرک پاس کرتے وقت سوچنا ہوگا کہ آپکو کیا بننا ہے اور کونسے سبجکٹ میں داخلہ لینا ہے،اس موقع پر سید عطا اللہ شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ میٹرک کے بعد ایڈمیشن لیتے وقت آپکو جو بننا ہے سوچ کر اس سے منسلق سبجیکٹ میں تعلیم حاصل کرنی ہوگی۔تعلیم حاصل کرنے والوں شاگردوں کو سی ایس ایس پاس کرنے کی معلومات بھی دی گئیں اور کچھ شاگردوں کو سوال اورجواب بھی سنے نجی ہوٹل میں آرٹس فاؤنڈیشن کے شہزادو ملک کی جانب سے پروگرام میں شرکت کے لیے سیاسی سماجی رہنما صحافیوں کو بھی دعوت دی پروگرام میں آنے والے مہمانوں کو شیلڈ اور اجرک کے تحفے بھی دیے گیے۔











