چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لئے پیزا پارٹی کا اہتمام

110

ملتان ، 13 اکتوبر (اے پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لئے آرگینو پیزا ریسٹورنٹ گلگشت پر پیزا پارٹی کا اہتمام کیا گیا،بچوں کے لئے پیزا پارٹی کا اہتمام چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر سیاسی و سماجی رہنما فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان آصفہ سلیم  اور مالک آرگینو پیزا چوہدری آصف ارشاد کی جانب سے کیا گیا ۔

 بچے آرگینو پیزا ریسٹورنٹ پر پیزا  پارٹی سے خوب محظوظ اور لطف اندوز ہوئے ،بچوں کو آؤٹ ڈور ریسٹورنٹ پر لنچ کروانے کا مقصد تفریحی مواقع فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر آصفہ سلیم ملک نے کہا کہ یہ لاوارث بے آسرا بچے ہم سب کی توجہ کے مستحق ہیں اور کہا کہ  چائلڈ پروٹیکشن بیورو ان لاوارث بے آسرا بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیاض احمد بٹ اور دیگر آفیسرز و سٹاف بھی موجود تھے۔