گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سیٹیزن پولیس لائزون کمیٹی کراچی کے سیکرٹری ایئر کموڈور لیاقت علی کی ملاقات

104

لاہور ،15 اکتوبر(اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سیٹیزن پولیس لائزون کمیٹی کراچی کے سیکرٹری ایئر کموڈور لیاقت علی کی سربراہی میں وفد نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی، ملاقات میں زینب الرٹ ایپ کے پنجاب میں آغاز کے حوالے سے گفتگو  ہوئی۔

سیکرٹری ایئر کموڈور لیاقت علی نے کہا سی پی ایل سی زینب الرٹ ایپ کے ذریعے کراچی میں کامیابی سے جرائم کو روک رہی ہے، سی پی ایل سی کے زینب الرٹ ایپ کے تجربات سے پنجاب میں فائدہ ہو گا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ  معاشرتی جرائم کے حوالے سے سی پی ایل سی کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے، زینب الرٹ ایپ پنجاب میں بھی جلد لانچ کیا جائے گا، سی پی ایل سی پنجاب میں بھی پولیس کے ساتھ مل کر جرائم کی روک تھام یقینی بنائے گی۔

اس حوالے سے  وائس چیئر مین پنجاب وزیر اعلی شکایت سیل ناصر سلمان نے کہا بچوں پر ہونے والے جرائم کی روک تھام میں زینب الرٹ ایپ کا اہم کردار ہو گا، وزیر اعلیٰ شکایت سیل آفس اس حوالے سے مکمل معاونت فراہم کرے گا۔