اوکاڑہ، 17اکتوبر(اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فیصل شہزاد کی ہدایت پر تھانہ راوی پولیس کے ایس ایچ او کاشف علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتےہوئے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
ڈاکوؤں کی شناخت قربان اور اسماعیل ناموں سے ہوئی ہے جو قتل،ڈکیتی اور چوری سمیت متعدد وارداتوں میں پہلے بھی جیل جا چکے ہیں۔
دوران تفتیش گرفتار ڈاکوؤں نےکئی وارداتوں کا انکشاف کیا، پولیس نے ڈاکوؤں کوشناخت پریڈ کے لیےجیل بھیجوا دیا ہے۔