عارف والا: شراب کشید کارخانے اور بدنام زمانہ منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 افراد گرفتار

344

عارف والا،17اکتوبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمٰن کی زیر نگرانی تھانہ قبولہ کے ایس ایچ او مشتاق احمد نے مخبر کی اطلاع پر  گاؤں ماچھی سنگھ کے قریب فصل مکئی میں شراب کشید کارخانے پر کارروائی کرتے ہوئے امتیاز عرف علی احمد کو گرفتار کرکے 55 لیٹر شراب اور لاہن کے ڈرم برآمد کرکے کارخانے کا سامان قبضہ میں لے لیا ہے۔

 ایک اور کارروائی میں تھانہ چکبیدی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں عمران عرف مانڈو اور صابر کو گرفتار کرکے 4 کلو 410 گرام چرس برآمد کرلی۔ تھانہ چکبیدی کے ایس ایچ او عاشق عابد مہار نے کہا کہ  جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔