وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا اطلاع سیل محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا  کا دورہ

346

پشاور، 19اکتوبر(اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نےپیر کو یہاں  خیبرپختونخوا اطلاع سیل ،محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کا دورہ کیا،اطلاع سیل آمد پر معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کو بریفنگ دی ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے انفارمیشن ہینڈلنگ اور منفی پروپیگنڈا زائل کرنے کے حوالے سے محکمہ اطلاعات کی بنائی گئیں اصطلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا کا اطلاعات کا مربوط نظام قابل تعریف ہے،وفاقی سطح پر انفارمیشن ہینڈلنگ کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش کا کہنا تھا کہ محکمہ اطلاعات میں اصلاحات کے نتیجے میں مزید تبدیلی آئے گی۔ اشتہارات کے نظام میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے آن لائن نظام متعارف کیا گیا ہے۔ کامران بنگش نے مزید کہا کہ سچ اور تصدیق شدہ خبریں عوام تک پہنچانا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔

اس موقع  پر سیکرٹری اطلاعات ارشد خان اور ڈائریکٹر جنرل امداداللہ بھی موجود تھے۔