اوکاڑہ ،19اکتوبر (اے پی پی) :تحريک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیراہتمام استقبال ماہ ربیع الاول کے سلسلہ میں مشعل بردار جلوس نکالا گیا۔
جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نےکہاکہ آقا حضور حضرت محمدﷺ نےہمیں امن و محبت اوربھائی چارے کادرس دیا اورحضورنےاپنامیلادخودمنایا ہمیں جینے کا سلیقہ دیا،ریاست مدینہ میں کوئی بھوکانہیں سوتا تھاآج ہم نےوہ راستہ چھوڑ دیاہے ہمیں امت محمدی ہونے کاشرف حاصل ہےآج ہم پریشانیوں میں بھی ان ہی وجہ سے مبتلا ہیں آج پوری کائنات ستارے جگماکرآقاکودرودسلام بھیج رہیےہیں جلوس راوی روڑ۔صدر بازار ۔گول چوک۔کچہری بازار سے ہوتے ہوئے غوثیہ چوک میں اختتام پزیر ہوا۔ جس کی قیادت انجمن تاجران کے صدر چوہدری سلیم صادق ۔ضلعی صدر مرزا خالدمحمود۔سرپرست محمد حفیظ قادری۔علامہ وقاص خالد اور شیخ گلفام علی نے کی۔











