صوبہ بھر میں 52 لاکھ لوگوں کو صحت کارڈ فراہم کر چکے ہیں: ڈاکٹر یاسمین راشد

285

 

ملتان ،21 اکتوبر (اے پی پی ): وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نئے لوگوں کو بھرتی کر کے پرانے لوگوں کو پروموٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور کہا کہ صوبہ بھر میں 52 لاکھ لوگوں کو صحت کارڈ فراہم کر چکے ہیں صوبہ بھر میں 250 اسپتال صحت کارڈ کے پینل پر ہیں کہا کہ نشتر ٹو زیر تعمیر ہے 2022 میں فعال ہو جائے گا  غلہ منڈی میں زچہ بچہ اسپتال شروع کر رہے ہیں ، پی سی ون ہو چکا ہے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ  جنوبی پنجاب کا صحت کا بجٹ اسی خطے پر خرچ ہو گا ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہماری حکومت نے دو سالوں میں ریکروٹمنٹ کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں کہا کہ

ہم نے صوبہ بھر میں 32 ہزار ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکس بھرتی کئے ہیں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی فیکلٹی کو جلد پورا کریں گے ہر 15 دنوں کے بعد ڈاکٹرز اور نرسز کو پروموٹ کیا جا رہا ہے ۔