عارف والا ، 26 اکتوبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر احمد کمال نے پولیو کے قطر ے پلا کر ضلع بھر میں پولیو مہم کا آغاز دیا، پولیو مہم کے دوران ساڑھے 3 لاکھ بچوں کو ویکسین پلانے کیلیے 790 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ مہم 26 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک جاری رہے گی ۔
ڈپٹی کمشنر احمد کمال نے کہا کہ والدین اپنے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کیلیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ تمام ملازمین اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دیں، فرائض میں غفلت برتنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہونگے۔اس کے علاوہ پولیو سے آگاہی کیلیے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔