ماضی میں ملکی وسائل کو بے دری سے لوٹا گیا ہے؛ ڈی جی  آپریشنل  نیب سید ظاہر شاہ

80

ہری پور،16 اکتوبر( اے پی پی ): ڈی جی  آپریشنل  نیب سید ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ ماضی میں ملکی وسائل کو بے دری سے لوٹا گیا ہے۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ نیب  کی موجودگی میں ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے لیکن آج  اس کی کارگردگی سب کے سامنے ہے۔ یہ ادارہ پاکستان  کا مستقبل ہے۔ ہمیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر علاقہ کی ترقی کے لئے کام کرنا ہو گا۔

  ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے علاقے میں شاہراہ تربیلا غازی کا اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کا کام مکمل ہونے پر  تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نے جس حوصلے ،لگن،جزبے اور محنت سے شاہراہ تربیلا غازی کی مرمت کا کام اپنی مدد آپ کے تحت  کیا ہے،ہم ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے جزبہ کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

 تقریب سے سی پیک کے کوڈانیٹر ڈاکٹر امیر خان ، سابق اے ای ڈی او غازی سرکل شاکر قریشی، اساتذہ محاذ کے سرپرست اعلی شاہ مردان، صاحبزادہ حامد شاہ،  سماجی کارکن ارم رشید المعروف رمی خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے شاہراہ تربیلا غازی کی اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کا کام مکمل کرنے پر نوجوانوں کی ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا  اور  آئندہ کے لئے بھی اپنے مکمل تعاون  کا بھی یقین  دلایا ۔

اس موقع پر انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کا کام میں حصہ لینے والوں کو شیلڈ بھی  دی۔