ہری پور،29 اکتوبر ( اے پی پی ): تحصیل غازی میں 12 ربيع لاؤل کو جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لینے کے اسسٹنٹ کمشنر غازی محمد شوجعین وسٹرو کی زیر صدارت اجلاس منعقدہوا۔
اسسٹنٹ کمشنر غازی محمد شوجعین وسٹرو کو منتظمین نے 12 ربيع لاؤل کو منعقد ہونے والے جلوسوں کے شیڈول سے آگاہ کیا ۔
اس موقع پر اے سی غازی نے پولیس کو ہدایت کی کہ جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے جبکہ پیرا میڈیکل سٹاف بھی فراہم کیا جائےاور ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے ۔
اجلاس میں ڈی اس پی غازی شاہنواز خان نے بتایا کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ، مشکور افراد پر بھی انتظامیہ نظر رکھےاور انفرادی طور پر بھی سیکیورٹی کے انتظامات کریں جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ پولیس تعاون کرے۔
اجلاس میں ڈی اس پی غازی شاہنواز خان، تحصیلدار غازی اکبر شاہ، ڈاکٹر ظفر، علماء کرام، منتظمین، ٹی ایم اے غازی، و میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔