ہرنائی،29 اکتوبر(اے پی پی ): انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ،ڈی آئی جی سبی رینج سید فدا حسن شاہ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں عوام الناس کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں انجمن تاجران، سیاسی جماعتوں کے عہدیداران،سول سوسائٹی سمیت مقامی صحافیوں نے شرکت کی ۔ کھلی کچہری میں ایس پی محمد حسن نے ہرنائی پولیس کی ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس پر شرکاء نے اطمینان کااظہار کیا۔
کھلی کچہری سے خطاب میں ایس پی محمد حسن نے کہا کہ ضلع میں امن وامان کے قیام کیلئے ہرنائی پولیس تمام وسائل کوبروئے کارلارہے ہیں، ہرنائی سے منشیات سمیت دیگر جرائم کا خاتمہ امن وامان کے قیام عوام کی جان ومال کو تحفظ کی فراہمی پولیس کی اوولین ترجیحی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کے آفیسران اور جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے، پولیس فورس نے اپنے جانوں کے نظرانے پیش کرکے معاشرے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی ،عوام کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو مسئلہ کے حل کے لیے ہم سے سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری اور عوام کی سہولت کیلئے کمپیوٹرائز ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کاقیام، شہر میں ایگل سکوارڈ کا شہر محلوں میں موٹرسائیکلوں پر گشت کاآغاز کیاگیا ہے ۔