اسلا م آباد، 29 اکتوبر (اے پی پی): پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے قبل پشاور زلمی کی گراس روٹ لیول پر کرکٹ سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری, ایم جی زلمی کیمپ کے سلسلے میں تربت، بلوچستان میں نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز لیے گئے جسکا مقصدپورے ملک میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور نوجوان کرکٹرز کو مواقع دینا ہے۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور نوجوان کرکٹرز کو مواقع دینا پشاور زلمی کا مشن ہے. خیبر پختونخواہ، پنجاب کے بلوچستان میں بھی پشاور زلمی نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور حوصلہ افزائی کے لیے پہنچی ہے. پشاور َزلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ایم جی زلمی کیمپ کے زریعے دس سے زائد شہروں میں ٹرائلز کا انعقاد کرچکے ہیں. نئے ٹیلنٹ کو پی ایس ایل چھ میں موقع دیں گے۔
تربت سے قبل پشاور، جمرود، سوات، لاہور، صوابی وزیرستان باڑہ کوئٹہ اور خضدار میں ایم جی زلمی کیمپ اور ٹرائلز کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔
کورونا وائرس کی وبا اور لاک ڈاون کے دوران پشاور زلمی نے #MGZalmiCamp کی ڈیجیٹل مہم کے زریعے نوجوان کرکٹرز کو ویڈیوز اپ لوڈ کرکے صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا تھا ۔ موصول ہونیوالی ہزاروں ویڈٰیوز میں سے زلمی کرکٹ تھنک ٹینک نے شارٹ لسٹ کرنے کے بعد کورونا وائرس کی ایس او پیز کے تحت کرکٹ ٹرائلز منعقد کیے ہیں ۔ پی ایس ایل چھ کے لیے پشاور زلمی کی ایمرجنگ کٹیگری کے لیے نوجوان کرکٹرز کی تلاش جاری ہے ۔