عارفوالا،29 اکتوبر ( اےپی پی): ناموس رسالت ﷺ کے سلسلہ میں عارفوالا کی تاجر تنظیموں کے زیر اہتمام چوک شفیع شادی سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے جن پر فرانسسی صدر کے خلاف تحریریں درج تھیں، ریلی مختلف بازاروں سے گزر کر بلدیہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی جبکہ موبائل ایسوسی ایشن قبولہ کے زیر اہتمام گولہ چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے گزر کر برکت چوک پہنچی جہاں پر مقررین مرزا صفدر ۔ رائو آصف ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کی خاطر ہم اپنی جانیں قربان کرنے کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں فرانسیسی صدر کے خلاف شدید الفاظ میں نعرے بازی کی گئی انہوں نے حکومت پاکستان سے فرانس کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کرنے اور مصنوعات کی خرید و فروخت کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کیا دونوں ریلیوں میں لبیک یارسول اللّٰہ ﷺ کی صدائیں گونج رہی تھیں ریلیاں اپنے اپنے مقام پر اختتام پذیر ہوگئیں۔