تاریخ میں ہمیشہ وہ لوگ یاد رہتے ہیں جو  بغیر لالچ کے دوسروں کی بھلائی کیلئے کام کرتے ہیں: اے سی شاہدہ پروین

331

میرپورخاص، 29 اکتوبر(اے پی پی ) : اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص شاہدہ پروین نے کہا ہے کہ تاریخ میں ہمیشہ وہ لوگ یاد رہتے ہیں جو بنالالچ وبلاامتیاز دوسروں کی بھلائی کیلئے کام کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے قطر چیریٹی (آئی این جی او) کی جانب سے غوث ِ اعظم سوسائٹی میرپورخاص میں یتیم بچوں کیلئے 2کروڑ روپوں کی لاگت سے تعمیر کئے گئے ہاسٹل(سوئیٹ ہوم) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سلام پیش کرتی ہیں قطر چیریٹی  ملک فاؤنڈیشن بیت المال سول سوسائٹی مرحوم ڈپٹی کمشنروں سید مہدی علی شاہ اورزاہد حسین میمن کو جن کی خواہش تھی کہ یتیم بچوں کیلئے ایک ہاسٹل قائم کیا جائے آج ان کا مقصد پوراہوا ۔انہوں نے مزید کہا کہ یتیم بچے والدین کی شفقت سے محروم ہوتے ہیں ان کا سہارہ بننا اوران کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ایسے پروگراموں کو بہتر نمونے سے آگے بڑھایا جائے۔ اس موقع پر مرحوم ڈپٹی کمشنر سیدمہدی علی شاہ کی بیواہ سیدہ سبین شاہ نے کہا کہ میں تعلیمی ماہر ہونے کی حیثیت سے یتیم بچوں سے تعاون کرنے کیلئے وقت تیارہوں جبکہ مرحوم ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن نے ڈاکٹر افشاں نے بھی یتیم بچو ں کی اپنے شعبے کے متعلق تعاون کا یقین دلایااس موقع پر ملک فاؤنڈیشن کے سماجی رہنما ملک راجہ عبدالحق نے کہا کہ میں غریبوں کی مدد پر یقین رکھتا ہوں اورمجھے ان کی مدد کرکے خوشی ہوتی اسی لئے میں نے اپنی زمین سوئیٹ ہوم کے لئے بطور تحفہ دی ہے۔