اسلام آباد،29 اکتوبر ( اےپی پی): 12 ربیع الاول ، ہمارے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی ولادت مبارک کی خوشی کے سلسلے میں پوری دنیا میں مسلمان اپنی عمارتوں، اپنے دفاتروں اور گھروں کو روشنیوں سے سجاتے ہیں۔ عشق مصطفےٰ ﷺ کی محبت میں دنیا کے خوبصورت ترین شہر اسلام آباد میں بھی سرکاری عمارات کو رنگ برنگی لائٹوں سے سجا دیاگیا۔