بہاولنگر، 30 اکتوبر (اے پی پی ): ضلع بھر میں جشن عید میلادالنبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے،جشن عید میلادالنبی ﷺکے سلسلے میں 33 جلوس برآمد ہوئے ۔ضلع بھر میں برآمد ہونے والے جلوس اور ریلیاں روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں جبکہ ہر طرف درود و سلام اور سرکار کی آمد مرحبا کی صدائیں بلند ہیں۔
جلوسوں کی مانیٹرنگ کےلئے ڈی پی او اور ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں،اس حوالے سے ڈی پی او قدوس بییگ کا کہنا تھا کہ جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 1100 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں ،تمام جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔
جلوسوں،ریلیوں میں عاشقان رسول ﷺنےکثیر تعداد میں شرکت کی۔