نوشہرہ ورکاں ، 30 اکتوبر (اے پی پی ):حکومت پاکستان کی جانب سے بارہ سے اٹھارہ ربیع الاول تک ہفتہ عشق رسول منانے کے اعلان کے ساتھ ہی عاشقان رسول میں مزید لولہ بیدار ہو گیا۔ جشن میلاد مصطفےﷺبارہ ربیع الاول انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کے لیے جہاں شہر کی مین شاھراء کڑیال روڈ کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
وہاں شہر اہم سرکاری عمارتوں میونسپل کمیٹی ہال اور تحصیل آفس کی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے اور کمیٹی گھر چوک میں نوجوانوں کی ٹیم نے ہر سال کی طرح پہاڑیوں اور دیگر دلکش مناظر کی عکاسی حقیقی پتھروں مختلف کھلونوں اور مٹی سے کی اورگلی میں بنائے گئے بکس کو برقی قمقموں خوب سجایا جسے دیکھنے کے لیے عوام کا تانتا بندہا رہا۔
میونسپل کمیٹی لان میں رات سیرت النبیﷺ کے حوالےسے کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال نے کی۔اس کے علاوہ نجمن طلباء اسلام و مصطفائی تحریک کی جانب سے مشعل بردار جلوس جامعہ مسجد عید گاہ سے نکالا گیا جو شہر کی مختلف شاہراوں سے ہوتا ہوا واپس مصطفائی مرکز پر ختم ہوا اور شمع رسالت کے پروانوں نے فرانس میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کی پرزور مزمت کی۔
شہر میں جشن میلاد مصطفے کے حوالے سے مرکزی جلوس حافظ محمد قاسم مصطفائی کی قیادت میں نکالا گیا جو شہر کی مختلف شاہراوں سے گزارا گیا اور معروف چوراہوں میں شرکاء جلوس مقررین نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر غم و غصہ کا اظہار کیا۔