بورے والا: پاکستان یوگا کونسل کے زیر اہتمام فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

188

بورے والا ،30 اکتوبر (اے پی پی ): فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف پاکستان یوگا کونسل کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی  نکالی    گئی ،ریلی میں فرانس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ریلی قائد اعظم سٹیڈیم سے شروع ہوکر ہسپتال روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے فرانس کے خلاف بینرز اور عظمت رسولﷺ کے حوالے سے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔

ریلی کے اختتام پر پاکستان یوگا کونسل کے پیٹرن انچیف یوگی ریاض کھوکھر کا کہنا تھا کہ فرانس نے گستاخانہ خاکوں کی ناپاک جسارت کر کے پوری مسلم امہ کے مذہبی جذبات پر حملہ کیا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ ناموس رسالتﷺ کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اسکی ناموس کے لئے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے پوری قوم سے فرانس کی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا اور حکومت سے فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ریلی میں سینکڑوں یوگیوں نے شرکت کی۔