کوئٹہ،30 اکتوبر (اے پی پی): 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس میاں اسماعیل مسجد سے برآمد ہواجو وفا روڈ ،علمدار روڈ، سرکلر روڈ سے ہوتا ہوا باچا خان چوک پر پہنچا جہاں شہر سے دیگر 16چھوٹے بڑے جلوس پہنچے۔
باچا خان چوک پر جشن عیدمیلاد النبیﷺ کے حوالے سے جلوس کا اہتمام کیاگیاجس میں مختلف عقیدت مندوں نے ہدیہ نعت اور حضورﷺ کی شان بیان کی ۔
ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرم کے مطابق جلوس کے روٹس پر12سوکے قریب پولیس اہلکار تعینات ہے جبکہ باچا خان چوک کے اطراف گلیوں کو باڑ لگاکر مکمل طور پر بند کردیا گیا ۔ جلوس میں بچوں بڑوں سمیت دیگر مکاتب فکر کے لوگ شریک ہوئے
دوسری جانب چاغی، نصیر آباد، دالبندین، مچھ،ڈیرہ بگٹی،جعفر آباد، ڈیرہ اللہ یار،سوئی،صحبت پور،مستونگ سمیت دیگر اضلاع میں عید میلادالنبیﷺانتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔