کوئٹہ ،30 اکتوبر (اے پی پی):عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرپاک افواج کی جانب سے کوئٹہ گیریزن میں دن کے آغاز پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے 21 توپوں کی سلامی دی جس کے بعد فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔
نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔