ملتان ،30 اکتوبر(اے پی پی ):حکومت پنجاب کی ہدایت پر لنگر خانے میں میلاد کا اہتمام کیا گیا ،کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود،چیف وہپ عامر ڈوگر ،مشیر وزیراعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان، ڈپٹی سی او کارپوریشن اقبال فرید، خالد جاوید وڑائچ بھی میلاد میں شریک ہوئے۔
میلاد میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ،لنگر خانے میں مقیم افراد میں نان،چکن پیس اور میٹھے چاول تقسیم کئے گئے۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ نبی پاک ﷺ کی ولادت کے موقع پر عاجزی اور برداشت کی تعلیم کو عام کرنا چاہیے جبکہ چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا کہ وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے وژن کے تحت لنگر خانہ میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔
جاوید اختر انصاری نے کہا کہ فرانس کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی جتنی مزمت کی جائے ،کم ہے۔