برقی روشنیوں کی مدد سے گلیوں اور بازاروں کوخوبصورتی سے سجادیا گیا

111

سکھر ۔30اکتوبر( اے پی پی) : ملک بھرکی طرح سندھ میں بھی جشن عید میلا دالنبی ﷺ منانے کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔اندرون سندھ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں برقی روشنیوں کی مدد سے گلیوں اور بازاروں کوخوبصورتی سے سجایا دیا گیا، گلی محلوں میں سبز پرچموں کی بہار ہے۔

فضا ئیں درود و سلام سے گونج رہی ہیں ،مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں اور میلاد کی محفلیں منعقد کی جا رہی ہیں۔ شہروں میں مختلف مقامات پرجھنڈیوں اور دیگر اشیا کے سٹال سج گئے ہیں۔مختلف شہروں میں شان مصطفیٰ کے موضوع پر اجتمامات بھی منعقد کئے جا رہے ہیں۔