نوشہرہ ورکاں، یکم نومبر (اے پی پی ): فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ملک بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، مدنی مسجد سے جمیعت علماء اسلام،جمیعت اشاعت توحید و سنہ،مسلک اہلحدیث، مسلک اہلسنت والجماعت،جماعت اسلامی ،جنرل انجمن تاجران اور تحصیل بار کے ارکان و دیگر سول سوسائٹی کے ارکان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جو تھانہ چوک سے ہوتی ہوئی چوک حیدریہ میں ختم ہوئی، ریلی میں شریک افراد و مدارس کے طلباء نے احتجاجی کتبے بینرز اور پینا فلیکسز اٹھا رکھی تھیں اور فرانس مخالف نعرے بازی کی۔
مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ مسلمان بھائی فرانس میڈ اشیاءکے استعمال کو ترک کرنے کے علاوہ حکومت پاکستان کو فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے ۔
اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔