چنیوٹ:  ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی زیر صدارت میونسپل کارپویشن ہال چنیوٹ  میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

92

چنیوٹ, 02 نومبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی زیر صدارت میونسپل کارپویشن ہال چنیوٹ  میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد ہوا۔ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی غزالہ کنول  اور دیگر ریونیو کے افسران بھی موجودتھے ۔ ریونیو عوامی کھلی کچہری میں لوگوں کی کثیر تعدادنے بھی   شرکت  کی۔ ڈپٹی کمشنر و دیگر افسران نے موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ ڈپٹی کمشنر  نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف و دیگر مسائل حل کرنے  کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،مسائل حل کرنے پر لوگوں نے  ریونیو عوامی خدمت کچہری کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا ۔