ملتان 03 نومبر )اے پی پی ):منیجنگ ڈائریکٹرواسا ناصر اقبال نے کہا ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور مقدار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تمام ڈویلپمنٹ سکیموں میں کوالٹی آف ورک کو یقینی بنایا جائے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز اور انہیں جلد مکمل کرکے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھرپور ریلیف دیا جائے انہوں نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرنے اور باقاعدگی سے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز وہاڑی چوک گلزیب کالونی اور چونگی نمبر 14 پر سیوریج منصوبوں کی کارکردگی بارے تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج سنٹرل ڈویژن حافظ محمد وقاص،اسٹنٹ ڈائریکٹرز انجینئرنگ بھی موقع پر تھے۔
ڈائریکٹرواسا ناصر اقبال نے وہاڑی چوک پر 72 انچ سائز کی ٹرنک سیوریج لائن کی تنصیب کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 500 فٹ لائن کی تبدیلی کے منصوبے کے تحت 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اب سوئی گیس کی تنصیبات کی وجہ سے عارضی طور پر کام التواء کا شکار ہوا ہے تاہم جلد دوبارہ کام شروع کر دیا جائے گا جبکہ گل زیب کالونی میں سیوریج لائن کی تبدیلی کے منصوبے کے حوالے سے بتایا گیا کہ 18 انچ سائز کی 1600فٹ لائن کی تبدیلی کے منصوبے کے تحت 1300 فٹ لائن کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے، اور منصوبے کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
ایم ڈی واسا نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو جاری منصوبوں کے مقامات پر ضروری حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام سائٹس کا خود وزٹ کر کے اقدامات کا جائزہ لیں انہوں نے بعد ازاں 14 نمبر چونگی چوک پر مین ہول کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد موقع کا بھی معائنہ کیا اور بیک فلنگ کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کر کے مصروف چوک کو ٹریفک کے لیے مکمل بحال کرنے کا بھی حکم دیا۔