چنیوٹ،03نومبر(اے پی پی ): تھانہ سٹی اور تھانہ محمد والا پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے نلکا پٹ اور ثمری گینگ کے پانچ ملزمان گرفتار کر لیے ۔ ملزمان کے قبضہ سے 6 لاکھ سے زائد نقدی، طلائی زیورات، لیپ ٹاپ،موبائل فونز اور 4 موٹر سائیکل برآمدکر لی گئیں جبکہ دوران تفتیش وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔