جیکب آباد؛ غیر قانونی نان رجسٹرڈ لیبارٹریز اور بلڈ بینک کیخلاف کارروائی ، تین لیبارٹریز سیل

208

جیکب آباد، 05 نومبر (اے پی پی ): سٹی میں درجن سے زائد چلنے والی غیر قانونی نان رجسٹرڈ لیبارٹریز اور بلڈ بینک کے خلاف عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر غضنفرعلی قادری  نے   چئیرمین بلڈ ٹرانسمیشن اتھارٹی و محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ کارروائی کی   ،جس   دوران  کئی لیباریٹری مالکان دکانیں بند کرکے فرار ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر غنضفر علی قادری نے تین لیبارٹریز سیل کردی اور دیگر بند لیبارٹریز سمیت شہر بھر میں چلنے والے میڈیکل سینٹرز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔