چنیوٹ پولیس نے شراب سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، بین الاضلاعی منشیات سمگلر گرفتار

248

چنیوٹ ، 05نومبر (اے پی پی ): پولیس نے ڈینگرو کے قریب فیصل آباد روڈ پل  پر  کارروائی کرتے   ہوئے    شراب سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی  اور  بین الاضلاعی منشیات سمگلر محمد علی عرف کالا  کو  شراب سمیت گرفتار کرلیا ۔ کارووائی کے دوران تیز رفتار رکشہ سے شراب کی 260 بوتلیں برآمد  کی  گئیں ۔

ملزم سابقہ بیس مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور جرم ثابت ہونے پر سزایافتہ بھی ہے، ملزم کیخلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر دیا   گیا   ہے  اور مزید تفتیش جاری ہے ۔