ملتان ،05 نومبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے سہولت بازاروں،فلور ملوں اور سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا ،دورہ کے دوران شہریوں نے سہولت بازاروں میں چینی اور آٹے کے کاونٹرز پر بے پناہ رش کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے سہولت بازاروں میں آٹے کی سپلائی 500 بیگ سے1000 بیگ بڑھانے کا اعلان کیا ۔انہوں نےسہولت بازاروں میں آٹے اور چینی کے کاونٹرز بڑھانے کی بھی ہدایت جاری کی ۔
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ملتان میں 2400 بوری درآمد شدہ چینی کا سٹاک موجود ہے جبکہ ضلع ملتان کے لئے درآمدشدہ 3600 بوری مزید چینی پائپ لائن میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان کو چینی کے مزید تین کنٹینرز فراہم کئے جارہے ہیں محکمہ ریونیو اور مارکیٹ کمیٹی کا عملہ سہولت بازاروں اور سیل پوائنٹس پر چینی کی فراہمی کو مانیٹر کر رہا ہے ، فلور ملز سے سہولت بازاروں اور سیل پوائنٹس پر آٹے کی سپلائی کو بھی مانیٹر کیا جارہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری کوٹے کے آٹے میں سپلائی میں گڑ بڑ کرنیوالی فلور ملز کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے،انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی میں کامیابی حاصل کر لی ہے سہولت بازاروں تمام اشیائے ضروریہ نوٹیفائڈ ریٹ پر دستیاب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ اور شیرشاہ روڈ پر واقع فلور ملوں کا بھی دورہ بھی کیا عامر خٹک سیفل فلور مل میں آٹے کے تھیلوں پر تاریخ نہ لکھنے پر برہم ہو گئے،کس طرح پتہ چلے گا کہ آٹے کا کوٹہ گزشتہ روز کا ہے یا آج کا؟ڈی سی کا مل انتظامیہ سے اسفتسار کیا ڈپٹی کمشنر نے سیفل فلور مل کا سرکاری گندم کا کوٹہ معطل کردیاعامر خٹک کا اے سی سٹی کو فلور مل پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید بھی ان کے ہمراہ تھی۔