معیار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،مہنگائی پر قابو پانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے:سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ

93

ملتان 05 نومبر(اے پی پی ): سہولت بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کو یقینی بنا رہے ہیں ۔معیار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،مہنگائی پر قابو پانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،مقرر کردہ ریٹ لسٹ پر اشیاءکی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا،آ ٹا اور چینی کی دستیابی اوڑر مقرر کردہ نرخو ں کو ہر صورت یقینی بنارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے ڈیرہ غازی خان کے سہولت بازاروں ،سبزی منڈ ی اور فلور ملز کے اچانک دورہ پر کیا۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری طاہر انصاری بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر اُنھوں نے کہا کہ سہولت بازاروں کا مقصد عوام کو خاطر خواہ ریلیف دینا ہے۔بازاروں میں فروٹ،سبزی،آٹا ،چینی اور دیگر اشیاءکے معیار اور نرخوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔چینی کی سہولت بازاروں میں 80روپے دستیابی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے،مہنگائی پر قابو پانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اشیاء کی کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں  کیا جائے گا۔ ۔ سیکرٹری ہاﺅسنگ نے اس موقع پر اشیاءکے معیار اور دستیابی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیئے ۔